Ahmed Alvi

Add To collaction

09-Aug-2022 شگفتہ غزل

شگفتہ

سحر شام زخمی ہیں دن رات مجروح
مری زندگی کی ہر اک بات مجروح

رپٹ کوئی دلی پولس میں لکھا دے 
مجھے کر رہے ہیں یہ حالات مجروح

گدھوں کو اگر آپ گھوڑا لکھوگے 
کسی کے بھی ہونگے نہ جذبات مجروح 

حکومت خفا ہو نہ جائے کسی دن 
حکومت کو کردیں نہ نغمات مجروح 

کہا میں نکل آیا پتلی گلی سے 
مرے خواب میں آئے کل رات مجروح 

نکیلی غزلیات اس میں چھپی ہیں 
ہوئے ہیں کتابوں کے صفحات مجروح 



   5
2 Comments

Ilyana

14-Aug-2022 08:28 PM

نائس

Reply

Sant kumar sarthi

14-Aug-2022 04:14 PM

👌👏

Reply